پی ٹی آئی والوں سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں، رانا ثنا اللہ


وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نےکہاہےکہ پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں۔

لاہورمیں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا۔ سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔

ان  کا کہنا ہے کہ یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔۔ بے گناہ پولیس جوان کمال احمد کے سینے میں لگی گولی کہاں سے آئی، قوم نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں بلکہ مسلح لشکر کشی ہے۔اس برآمدگی اور  پنجاب پولیس کے جوان کی شہادت کے بعد عمران نیازی پر اعتبار نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی صورت اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔ اطلاعات ہیں تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں۔ ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد کی سیکیورٹی اہم ہے۔ ریڈ زون کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اور فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں