3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے، شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کرسکی، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے اور آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے۔ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں اور کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں لیکن ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں، رانا ثنا اللہ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایسے عالم میں عدلیہ اور افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ملکی معیشت کو سازش سے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 2 اور 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا اور پُرامن ریلی کی قیادت کر کے اسلام آباد جاؤں گا۔


متعلقہ خبریں