پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کیلیے اسلام آباد انتظامیہ کو دی گئی درخواست مسترد


 اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی لانگ مارچ  کے لیے این او سی کی  درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے خط لکھ کر پی ٹی آئی  کو  درخواست مسترد کرنے کی وجوہات سے آگاہ کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان جگہ موزوں نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایسی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے اجازت طلب کی تھی۔


متعلقہ خبریں