پولیس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، یاسمین راشد


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میری گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے دھکے دیئے اور تلخ کلامی کی جبکہ میرے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہر صورت کامیاب ہو گا اور ہم رکاوٹوں کی پروا کیے بغیر اسلام آباد جائیں گے۔ لاہور کے علاقے بتی چوک پر پولیس کی جانب سے میری گاڑی کے شیشے توڑے گئے اور میرے ہاتھوں پر کنکریاں لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے قافلے نکل پڑے، رکاوٹیں ہٹا دیں، پولیس سے جھڑپیں

انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلا گئی ہے ہم نے اپنی گاڑی بہت مشکل سے نکالی۔ حکومت کو مجھ سے کیا خطرہ ہے جو مجھ پر شیلنگ کی گئی تاہم ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور مطالبہ منوا کے آئیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پر امن احتجاج کو روکنا کونسا جمہوری فیصلہ ہے، ہم اسلام آباد پہنچ کے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں