اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم


اسلام آباد ہائیکورٹ  نے  تمام گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں  سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہائی کورٹ  میں پیش ہوئے۔

انہوں  نے عدالت کو بتایا کہ 70افراد  کو سولہ ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔اسلام آبادرپورٹس ہیں کہ سرکاری نمبر پلیٹس کی گاڑیوں پر حملہ ہوگا۔مختلف ایجنسیز کی رپورٹ پر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ جب کوئی ایکٹ نہ ہوا ہو تو آپ کیسے گرفتار کر سکتے ہیں؟ اگر رپورٹ ہے کہ کسی نے میٹرو ا سٹیشن کو نقصان پہنچانا ہے تو اس سے شورٹی بانڈ لیں۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ ان 70 افرادمیں  سے ابھی تک کسی نے کوئی ایکٹ کیا تھا؟  ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ ہم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدام کیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا کہ تمام گرفتار افراد سے شورٹی  بانڈ لے کر انہیں چھوڑ دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ  نے تمام گرفتار افراد کے کیسز پر نظرثانی کی ہدایت بھی کر دی


متعلقہ خبریں