عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں


 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  حقیقی آزادی مارچ کے لیے ولی انٹر چینج سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان  لانگ مارچ کی قیادت کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور سے  ہیلی کاپٹر پر ولی انٹر چینج پہنچے۔

عمران خان  ولی انٹر چینج سے  کنٹینر پر سوار ہوئے ۔ کنٹینر پرسابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ  دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

مارچ کرنل شیرخان انٹرچینج صوابی پہنچا تو خیبرپختونخوا بھر سے آئے قافلوں نے عمران خان کا استقبال کیا۔عمران خان کچھ دیر بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے، جس کے بعد وہ اسلام آباد کےلیے نکلیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج ہرصورت اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس سے نکلتے  ہوئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ولی انٹر چینج پہنچ رہاہوں۔تمام لوگ ولی انٹر چینج پر پہنچیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت مارچ کا آغاز پشاور سے کر رہا ہوں۔پاکستان کے لیے  یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں