عمران خان اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں آج جو ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں.‎پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھر سے اسلحہ کی برآمدگی سے عمران صاحب کے ارادے بے نقاب ہوگئے . عمران صاحب جہاد نہیں فساد کررہے ہیں۔

‎اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کی قیادت عمران صاحب کررہے ہیں، عمران صاحب ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔‎عمران صاحب اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

‎وفاقی وزیر نے  کہا کہ بندوق، بم اور گولہ بارود سے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گولیاں چلانے، جلاﺅ، گھیراﺅ کے رویے سیاسی نہیں، سیاسی سرگرمیوں اور لشکرکشی کے درمیان واضح لکیر کھینچنا ہوگی۔


متعلقہ خبریں