عدالت کا پی ٹی آئی کے رہنما و کارکنان کو رہا کر نے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس تنازع کا شکار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئیں تو سہی ہم آپ کے اقتدار کا نشہ اتارنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

عدالت نے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے، ہمارا جب جی چاہتا ہے سرکاری املاک کو توڑ دیتے ہیں۔ پہلے آپ سب رکیں اور دیکھیں کہ سپریم کورٹ کیا حکم دیتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو حکم آئے گا اس کے مطابق مزید حکم جاری کریں گے، ہم لوگوں نے کیا طے کر دیا ہے کہ آرام سے بات نہیں کر سکتے۔ جن لوگوں کو نظر بند کیا گیا ہے ان سے بیان حلفی لے لیں۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں وکلا کی حد تک بیان حلفی دینے کو تیار ہوں کہ یہ سب لوگ پرامن رہیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب پرامن رہیں کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا نہ ہو اور اس ملک کے لیے سب کو قانون کے اندر رہنا چاہیے۔ ہم سب کو مل کر اس ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے فیصلے پر ملک بھر سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں