رمضان المبارک میں گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں

کوئٹہ میں مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ دیگر اشیائے خوردونوش کی طرح مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔  قیمتوں میں اضافے کے باعث متوسط اور غریب طبقے کے لیے گوشت تک رسائی ازحد مشکل ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مرغی کا گوشت 320 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ نئے نرخ کا ’اطلاق‘ کوئٹہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کی آبادی پر بھی کیا گیا ہے۔

گائے کے ہڈی والے گوشت کی قیمت 350 روپے اور بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت 400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ مارکیٹ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق بعض علاقوں میں گائے کا گوشت 440 روپے فی کلو تک میں بھی فروخت کیا جارہا ہے۔

بلوچستان میں حکام کی جانب سے بکرے کے گوشت (مٹن) کی قیمت 650 روپےفی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں بکرے کا گوشت 800 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا ہے ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہونے والے غیرقانونی اضافے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔ حکام کی مجرمانہ غفلت و کوتاہی کا براہ راست فائدہ منافع خوروں کو ہورہا ہے اور سارا نقصان مہنگائی کی چکی میں پستی عوام اٹھارہی ہے۔


متعلقہ خبریں