حکومتی احکامات نہ ماننا نجی اسکولوں کو مہنگا پڑ گیا

بلوچستان نے پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب میں محکمہ تعلیم کے اعلان کردہ موسم گرما کی چھٹیوں کے شیڈول پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں چھ اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کے اعلان کے باوجود نجی اسکول کھلے رکھنے اور تین ماہ کی فیس اکٹھی وصول کرنے پر لاہور کے چھ اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔

رجسٹریشن منسوخی سے جڑے اقدام میں کہا گیا ہے کہ اسکول کھلے رکھنے اور تین ماہ کی فیس اکٹھی وصول کرنے کر اقدامات محکمہ تعلیم پنجاب کے حکم نامے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ اسکولوں میں سوسائٹی پبلک اسکول، لیورل پبلک اسکول جی ٹی روڈ برانچ، فیبل ہائی اسکول رائیونڈ اور کیپس ہائی اسکول مغل پورہ شامل ہیں۔

سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی بشیر احمد گورایہ کا کہنا ہے کہ دیگر کئی اسکولوں کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی نہیں چلنے دیں گے۔

نجی تعلیمی اداروں سے متعلق کسی بھی شکایت کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ شکایت کے واٹس ایپ پر اندراج کے لیے 03367251214 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ کال پر شکایت رجسٹر کروانے کے لیے 04299205101 پر رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں