گھروں، دفاتر پر چھاپے مت ماریں،سری نگر ہائے وے کھول دیں، سپریم کورٹ

نسلہ ٹاور (nasla tower)

سپریم کورٹ نے حکومت کو گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے بھی روک دیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کی سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی پر اجازت دی گئی ہے۔

عدالت عظمیٰ  نے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک بہاو میں خلل نہ ڈالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے ورکرز پر امن رہیں گے،قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے بلاک نہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ عدالت جو حکم دے اس پر عمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں