پاکستان کےمسترد شدہ چہرے آج خالی ہاتھ واپس چلے گئے، مریم اورنگزیب


وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج  پیغام مل گیا، پاکستان کےمسترد شدہ چہرے آج خالی ہاتھ واپس چلے گئے۔

ہم نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے پاس لوگ ہی نہیں تھے، مظاہرین بیٹھ جاتے ڈی چوک پر، پی ٹی آئی والوں نے پورے ملک میں جلاوگھیراو کیا، پی ٹی آئی والوں کی وجہ سے گزشتہ روز کتنے نقصان ہوئے، عوام نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کردیا ،یہ پہلے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے تھے آج بھی خالی ہاتھ لوٹے ہیں۔

ریڈ زون میں پولیس اور رینجرز بھی موجود ہیں، گزشتہ روز 18 پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوئے، پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہانہ بنا کر ہنگامہ کرتے رہے، الیکشن کے کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے، اتحادی حکومت جب مرضی الیکشن تاریخ کا اعلان کرے گی، پی ٹی آئی والوں سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو خونی مارچ کا اعلان کریں اور حملہ آور ہوں، ان سے کیسا معاہدہ۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں تحلیل اور انتخابات کرائیں، عمران خان کی حکومت کو 6 دن کی مہلت

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کمیٹی بیٹھی ہی نہیں،  یہ سب لوگ بھاگ گئے، عمرا ن خان کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان اور الٹی میٹم کیسا، ان کو تو بیٹھنا تھا، پی ٹی آئی والوں سے ڈنڈے اور اسلحہ برآمد ہوا، شہریوں کی حفاظت کی ذمہ دار ریاست اور حکومت کی ہے، کیا عمران خان کے ساتھ 20لاکھ لوگ تھے؟

گزشتہ روز عمران خان ہوا میں معلق رہے، عوام سڑکوں پر رلتی رہی، آج بھی جب یہ کنٹینر پر فساد کی بات کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ترقی کے منصوبے بنا رہے ہیں، عوام نے عمران خان کو مسترد کیا، سب جان جائیں گے کہ ان کے ساتھ بندے نہیں۔


متعلقہ خبریں