پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے جوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں، ہم امن اور ترقی کی طرف بڑھنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ حکومت نے ای وی ایم پر اعتماد میں نہیں لیا، وزیر قانون

انہوں نے کہا کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا جبکہ ملکی ترقی اور امن کے قیام میں سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثبت کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں