اوورسیز ووٹنگ، ای وی ایم کے حوالے سے سابقہ حکومت کی ترامیم ختم


اسلام آباد: اووسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابقہ حکومت کی قانون میں ترامیم کو ختم کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دران انتخابات کا ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کیا گیا۔ بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے اور 2018 کے انتخابات میں کمی بیشی تھی جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کی آڑ میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لے کر ای وی ایم کا کہا گیا، ای وی ایم کے حوالے سے الیکشن کمیشن، فافن اور پلڈاٹ کا بھی مؤقف دیا گیا۔

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کر لیا جس میں ای او ایم اور اورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم کو ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن


متعلقہ خبریں