پی ٹی آئی نے ہر غیر مہذب رویئے کو فروغ دیا، عظمیٰ بخاری


لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہر غیر مہذب رویئے کو فروغ دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اور طلال چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان کا امن تباہ کرنے پر عمران خان سے سوال ہو گا اور عمران خان کی وجہ سے گزشتہ روز ملک میں بدامنی پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بار ہا کہتے رہے کہ ڈی چوک جائیں گے اور کیسے ہوسکتا ہے کہ مقام سے متعلق عمران خان کو علم نہ ہو، دھرنوں، جلسوں اور ریلیوں میں اسلامی ٹچ کا پی ٹی آئی رہنما نےاعتراف کیا۔ پی ٹی آئی نے ہر غیر مہذب رویئے کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ن  پر کارکن فیصل عباس کے قتل کا الزام

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ قوم نے جو نہیں دیکھا تھا کیمرے نے پوری دنیا کو دکھایا ہے اور عمران خان کا دل کسی اور نے توڑا پتھر کسی اور کو مارتے رہے۔ عمران خان الیکشن کی تاریخ لینے آئے تھے لیکن دے کے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی سی قسط آپ کو دکھائی گئی ہے اور عمران خان 20 لاکھ کی بات کرتے تھے لیکن 200 بھی نہیں نکلے۔ ہم نہیں چاہتے کہ سیاسی مخالفین کو تکنیکی ناک آؤٹ کیا جائے۔

طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے صرف عوام کو نہیں سپریم کورٹ کو بھی شرمندہ کیا۔ میں نے توہین عدالت کا سامنا کیا ہے، ڈی چوک پر پہنچنے کا اعلان توہین عدالت تھا اور پورے جتھے نے عدالت کے فیصلے پر حملہ کیا۔ پی ٹی وی کا کیس دوبارہ کھولنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں