تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں، ٹائمنگ غلط ہے، مشکلات میں اضافہ ہوا: وزیراعلیٰ بلوچستان

تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں، ٹائمنگ غلط ہے، مشکلات میں اضافہ ہوا: وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تحاریک پیش ہوتی رہتی ہیں، تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں ہے لیکن ٹائمنگ غلط ہے، تحریک عدم اعتماد آنے سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں، اختر مینگل

ہم نیوز کے مطابق اپنے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی ابتدائی مرحلے میں ناکامی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں سے رابطہ کروں گا،
میرے دل میں ان کیلئے کچھ نہیں ہے، اپوزیشن کے تمام ارکان کا شکریہ کرتا ہوں کہ انہوں ںے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی تعاون کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، اختر مینگل، ثنا اللہ زہری اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، ہمیں مل کر صوبے کی خدمت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہوسکی کیونکہ جام کمال گروپ مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل نہیں کرسکا۔

وزیرِ اعظم اوروزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات پر بریفنگ

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے 13 ارکا کی حمایت درکار تھی جب جام کمال گروپ کو صرف 11 ارکان کی حمایت مل سکی۔

ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے پر قرارداد پیش کرنے کی کارروائی ایوان میں مسترد کر دی  گئی، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر حکومتی رکن اسد بلوچ اور یار محمد رند کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

بلوچستان کے جنگلات میں آتشزدگی، پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سےامداد جاری

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط تھے لیکن ان میں سے مبین خلجی گذشتہ شب وزیراعلیٰ کی حمایت کا اعلان کرچکے تھے۔


متعلقہ خبریں