جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں، اختر مینگل

جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں، اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابتدائی مرحلے میں ناکام

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کے حوالے سے جام کمال سے پی ڈی ایم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس تو سیاسی قوت ہے جس کا وہ مظاہرہ کر رہے ہیں، جام کمال کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے، بلوچستان کا دکھ جتنا جام کمال کو ہے وہ ہم جانتے ہیں۔

سردار اختر مینگل نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کو وزارت اعلیٰ کی چمک بلوچستان کھینچ کر لاتی ہے، ان کا مقصد صرف حصول اقتدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال تک بلوچستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہواعوام اچھی طرح جانتے ہیں۔

بلوچستان کے جنگلات میں آتشزدگی، پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سےامداد جاری

ہم نیوز کے مطابق سردار اختر مینگل نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو ہم ضرور ان سے بات کرتے، جب ہر طرف سے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی دی تو پھر انہیں ہم یاد آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں