یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف جانے کیلئے ماہرین سے مشاورت


اسلام آباد: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے خاوند کو جیل میں قتل کیا جا سکتا ہے، عالمی عدالت انصاف میں جانے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔

دہشتگرد تھا تو بھارت کے 7 وزرائے اعظم نے مجھ سے ملاقات کیوں کی؟ عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا: یاسین ملک

ہم نیوز کے پروگرام ’ سچویشن روم‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ان کے خاوند کی جان کو سخت خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ سے انہیں ریلیف مل سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مشعال ملک نے کہا کہ آخری مرتبہ ستمبر2014 میں یاسین ملک سے ملاقات ہوئی تھی اور فروری 2019 میں آخری مرتبہ فون پر بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد یاسین ملک سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

یاسین ملک کو سزا سنانے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی: پاکستان کا شدید احتجاج

مشعال ملک نے کہا کہ وہ اور ان کی بیٹی پاکستانی ہیں، ہم اپنی ذات کے لیے نہیں پوری قوم کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور چین دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں ںے اس ضمن میں پوری قوم کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے سب مل کر آواز اٹھائیں۔

بھارتی عدالت: حریت رہنما یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید سمیت دیگر سزائیں سنا دیں

واضح رہے کہ ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو گزشتہ روز بھارتی عدالت نے بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹے الزامات پر دو مرتبہ عمر قید، پانچ مرتبہ 10/10 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


متعلقہ خبریں