پنجاب یونیورسٹی: طلبا تنظیموں میں جھگڑا، تصادم، 5 زخمی، 11 گرفتار

پنجاب یونیورسٹی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں پانچ طلبا زخمی ہو گئے ہیں جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ طلبا کو گرفتار کر لیا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لانگ مارچ: پی ٹی آئی کارکنان، پولیس تصادم، ملک کے مختلف علاقے میدان جنگ بن گئے

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ کے گراؤنڈ میں اس وقت طلبا تنظیموں کے درمیان پہلے جھگڑا اور پھر تصادم ہوا جب ایک تنظیم نے ریلی نکالی۔

طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور تصادم کے باعث پانچ طلبا زخمی ہوئے جس کے بعد موقع پر پہنچنے والی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ طلبا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ میں چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن: طلبہ تنظیموں میں تصادم، 3 طلبا زخمی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ طلبا کی گرفتاریوں کے خلاف طلبا تنظیم نے احتجاجاً کیمپس پل کو دونوں اطراف سے بلاک کیا جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔


متعلقہ خبریں