عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی، پیٹرول قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے: عمران خان

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا، حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

آئی ایم ایف کا معاملہ تقریباً حل ہوگیا، انکم ٹیکس میں اضافہ نہیں ہو گا: مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو رعایت دی ہے۔


متعلقہ خبریں