کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

Electricity

کے الیکٹرک کے صارفین کےلیے بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے آئیسکو پر 6 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا جب کہ لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کے الیکٹرک نے 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔


متعلقہ خبریں