پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15 جون سے مکمل پابندی عائد

کراچی میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد

کراچی: پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15 جون سے مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں وال چاکنگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقدہ شہری انتظامیہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پرکہا کہ مون سون سے قبل برساتی پانی کی نکاسی کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے، عوام کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ کون سا علاقہ کس ادارے کے زیر انتظام ہے؟

ہوشیار: پلاسٹک کے ذرات انسانی خون میں شامل ہونے لگے ہیں، تحقیقی رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی میٹریل سے تیار کردہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔


متعلقہ خبریں