روس کے مقابلے میں چین زیادہ خطرناک ہے، انٹونی بلنکن


امریکی وزیر خارجہ نے  چین کو د عالمی نظام  کے لیے  سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن چین کو طویل المدتی بنیادوں پر روس سے زیادہ بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو چین کو روکنا اور اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں اپنے ایک خطاب میں بلنکن نے خبردار کیا کہ چین کے پاس بین الاقوامی نظام کے ایک مختلف تصور کو آگے بڑھانے کے ارادے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور سفارتی ذرائع بھی موجود ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ امریکہ روس کو عالمی نظام کے لیے ایک فوری خطرے کے طور پر دیکھتا ہے تاہم چین طویل المدتی بنیادوں پر بین الاقوامی سلامتی کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ تقریر ایسے وقت پر کی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ان دونوں ممالک میں بائیڈن کے مذاکرات کا مر کزی موضوع بھی بین الاقوامی سطح پر چینی غلبہ تھا۔


متعلقہ خبریں