چارسدہ میں فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ جس میں ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سے متعلق دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا،وزیر اعظم شہباز شریف

جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی شامل ہیں جبکہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔


متعلقہ خبریں