آئی ایم ایف سےمعاہدہ جون میں ہو گا، امید ہے 5 ارب ڈالر مل جائیں گے،وزیر خزانہ

فائل فوٹو


 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو گا، اسکے بعد پیسے آجائیں گے۔علم نہیں یکم جون سے پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو گا۔ معاہدے کے بعد پیسے آ جائیں گے۔  آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر ملنے ہیں۔ ہم نے درخواست کی 2 بلین ڈالر مزید دیں۔ امید ہے آئی ایم ایف سے سب ملا کر 5 بلین ڈالر آئیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ورلڈ بینک سے ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ ڈھائی ارب ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملٰیں گے۔ سعودی عرب سے تین بلین ڈالر کی توسیع بھی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سے متعلق دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا،وزیر اعظم شہباز شریف

یکم جون کو پیٹرول مہنگا ہو گا یا نہیں؟ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے صحافی کے سوال پر لاعلمی کا اظہار کردیا۔ کہاعلم نہیں پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں، ابھی پیٹرول مہنگا کیا۔ نہیں لگتا چار دن بعد دوبارہ قیمت بڑھے گی۔ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی ابھی کوئی سمری نہیں آئی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے  مزیدمہنگائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا گیا اورمہنگائی آئے گی۔پیٹرول مہنگا نہ کرتے تو زیادہ مہنگائی ہوتی اور روپے کی قدر بھی کم ہوتی۔پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، بین الاقوامی منڈی میں بڑھ گئی تھی ۔

ان کا کہنا ہے کہ جو مہنگائی کا طوفان پچھلی حکومت کی وجہ سے آیا اس کا تدارک ضروری ہے۔ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے اندازہ ہے کہ بسوں کے کرائے بھی بڑھیں گے۔ ملک میں85فیصد پیٹرول 40 فیصد امیر ترین گھرانے استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کا معاہدہ ڈیزل کی قیمت 300 اور پیٹرول 260 روپے کرناتھا۔ہم شوکت ترین کے والے فارمولے پر عمل نہیں کررہے۔شوکت ترین کہہ گئے تھے کہ وہ پیسے رکھ کے گئے ہیں۔ہمیں بتا دیں وہ پیسے کہاں ہیں، ہمیں کہیں نہیں ملے۔عمران خان نے جو کیا اس سے ملک کی معیشت دیوالیہ ہوجاتی۔

ان کا کہنا ہے کہ 8کروڑ 40 لاکھ پاکستانیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔وظیفہ دینے سے 28 کروڑروپے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ غریب ترین لوگوں کو 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔بےنظیر انکم سپورٹ والے رجسٹرڈ افراد کو دو دن تک پیسے دے دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

انہوں نے کہا ہے کہ آبادی کے ایک تہائی افراد کو جون میں وظیفہ دینے کا اعلان کیا۔شناختی کارڈکےذریعےتصدیق کےبعد 2ہزارروپےاداکیےجائیں گے۔ریلیف ا سکیم سے فائدہ اٹھانے کےلیے 786 نمبر پر شناختی کارڈنمبر بھیجا جاسکتا ہے۔ غریب عوام کی مددکرناہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر اگلے سال وظیفے میں اضافہ بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں