پی ٹی آئی قیادت کیخلاف چھٹا مقدمہ درج


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کے خلاف چھٹا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف لانگ مارچ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے اور آج اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف چھٹا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز، فیصل جاوید، علی امین گنڈا پور، راجہ خرم نواز، سیف اللہ نیازی، ملک رفیق، شیریں مزاری اور زرتاج گل کو مقدمہ میں ملزمان نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں 200 نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ حکومت کے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

درج کردہ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے حکومت مخالف ریلی نکالی، نعرہ بازی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔ ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور سرکاری و پرائیویٹ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمہ سب انسپکٹر سید عاصم غفار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں