چار سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی کیوں ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ نہیں کرایا؟ مریم اورنگزیب


وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں چار سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی کیوں ماڈل ٹاون کا فیصلہ نہیں کرایا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو آج باتیں کیں وہ 4 سال کے دوران حکومت میں ہوتے ہوئےکیوں نہیں کیں؟ آپ کے پاس حکومت اور اختیار تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر مارچ پرامن تھا تو اسلحہ کیوں جمع کیا، نہ آپ نے ملک میں کوئی یونیورسٹی بنائی اور نہ ہی کوئی اسپتال۔ نہ ایک کروڑ نوکریاں دے سکے اور نہ ہی50 لاکھ گھر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو ایچ 9 گراونڈ میں جلسے کی اجازت دی، میٹرو اسٹیشن اور درختوں کو جلانا کوئی جمہوریت نہیں ،آپ بتائیں پولیس کانسٹیبل کیسے شہید ہوا؟ اگر آپ سرکاری املاک کو جلائیں گے تو یہ پھر جمہوریت نہیں، آپ 100 سال جھوٹ بولیں عوام آپ کے ساتھ نہیں۔

پاکستان کےمسترد شدہ چہرے آج خالی ہاتھ واپس چلے گئے، مریم اورنگزیب

مزید کہا کہ اگر آج آپ کی تیاری نہیں تو پھر 6 صدیوں تک آپ تیاری نہیں کرسکتے، 20لاکھ لوگ جمع کرنے کا دعویٰ کیا تھا 20 ہزار لوگ لے آتے، خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز کو35،35لاکھ جمع کرنےکا کہا, آپ عدالتوں کو دھمکائیں،عدالتوں پر بکنے کا الزام لگائیں یہ کیا طریقہ ہے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنےدل و دماغ پر الیکشن کی تاریخ چسپاں کریں، عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب آپ سے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی آپ کو این آر او ملے گا۔


متعلقہ خبریں