رہنماوں اور لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث لانگ مارچ میں ناکامی ہوئی، رپورٹ


تحریک انصاف کی لاہور سے لانگ مارچ  میں ناکامی  کے معاملے پر  پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ اعلیٰ ٰقیادت کو ارسال کر دی گئی۔رپورٹ میں لاہور میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رہنماوں اور لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث ناکامی ہوئی۔ تنظیم عوام کو باہر نکالنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے میں ناکام رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باہمی رابطوں میں کمی کے باعث کوئی رہنما لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکا۔اراکین اسمبلی گرفتاری کے خوف سے روپوش رہے

محمود الرشید نے رپورٹ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا ۔


متعلقہ خبریں