قومی کرکٹر حسن علی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے

Hassan Ali

بھارت جانے سے پہلے حسن علی کا اپنے سسرال والوں کو اہم پیغام


لندن: پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی آج قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ وہ انجری کا شکار ہونے کے بعد سے آرام کررہے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان عون زیدی کا کہنا ہے کہ پریکٹس سیشن کے بعد فاسٹ بالرحسن علی کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی شرکت ممکن ہے یا نہیں۔

پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے ہاتھ میں چوٹ لگوا بیٹھے تھے۔ فاسٹ بالر کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیانی حصے میں چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگے تھے۔

انجری کے باعث ہی گزشتہ روز کی جانے والی پریکٹس میں حسن علی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ مہمان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں