نیب ترمیمی بل کو ہم عدالت میں چیلنج کریں گے،فرخ حبیب


 پی ٹی آئی رہنما  فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  نیب ترمیمی بل کو ہم عدالت میں چیلنج کریں گے۔آڈیو کلپ میں عمران خان کی آواز ہے نہ سکرین شاٹ۔

ان کا کہنا ہے کہ  انہوں نے قوانین میں ترامیم کرکے اپنے لیے راہ ہموار کی۔اینٹی کرپشن ریفارمز وہ لارہے ہیں جو خود کرپشن میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت عمران خان حکومت کوہٹا دیا گیا۔ڈونلڈ لو سے ہمارے سفارت کار کی ملاقات کی تفصیل موجود ہے۔حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستانیوں سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ہم کسی طور پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔پیسوں کی لوٹ مار اور وزارتوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے۔موجودہ حکومت میں چوروں کا لوٹ سیل میلہ لگ گیا۔

انہوں نے ملک ریاض کے آڈیو لیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو کلپ میں عمران خان کی آواز ہے نہ سکرین شاٹ۔2دوست آپس میں بات چیت کررہے ہیں اور خان کا نام لے رہے ہیں ۔عمران خان نے پہلے این آو ار دیا اور نہ مانگا۔

 


متعلقہ خبریں