وزیراعظم کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت

shehbaz sharif

وزیر اعظم نے جاتے جاتے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا


وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے، وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل گیا،غلامی کی ذہنی بیڑیاں بالآخر ٹوٹ گئیں،عمران خان

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلی تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے، ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے، اعلی تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، اور اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں