حقیقی آزاد مارچ 2، پی ٹی آئی پنجاب کے رابطے شروع


لاہور: شاہ محمود قریشی سے عثمان بزدار اور سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب میں ن لیگ کی غنڈہ گردی اور لاقانونیت سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں دھونس اور زبردستی سے غیر آئینی وزیر اعلیٰ مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی مارچ کے دوران حمزہ شہباز اور نون لیگ کی ایماء پر پنجاب پولیس کے گلو بٹوں نے جس طرح معصوم بچوں، عورتوں اور پر امن شہریوں پر بدترین تشدد کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔، پوری قوم اس امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے،  پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے قوم کی کمر توڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت

ان کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، ان کا حکومت میں آنے کا واحد مقصد کرپشن کے کیسز کا خاتمہ ہے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے، چوہدری پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات آج ہوگی، زرائع کے مطابق ملاقات چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ہوگی۔


متعلقہ خبریں