نیپال: لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، 14 لاشیں نکال لی گئیں


نیپال میں تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، نیپالی فوج نے طیارے کے ملبے کی تصاویر جاری کردیں۔

طیارے میں 22 مسافر سوار تھے۔ جن میں 13 نیپالی ، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ شامل تھا۔ گذشتہ روز طیارے نے پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم شہر کے لیے اڑان بھری تھی۔ جس کے 15 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،57 افراد ہلاک

نیپال کے شہری ہوا بازی کے محکمے کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارے کی تلاش میں تاخیر ہوئی۔ تاہم اس طیارے کو شام کو ہی لوکیٹ کر لیا گیا تھا۔ طیارے کا ملبہ مستانگ کے کوانگ علاقے میں ملا تھا۔

فوج کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک 14 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ آپریشن اب بھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں