یو اے ای: منکی پاکس کے مزید 3 کیسز رپورٹ، وزارت صحت نے قرنطینہ کا اعلان کردیا


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کے مزید تین کیسز سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، علامات، الرٹ جاری

ہم نیوز نے خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار خلیج ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت (Ministry of Health and Prevention) نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سخت نگرانی سے منکی پاکس کے کیسز کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اعداد و شمار کے تحت عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نسبت منکی پاکس کا پھیلاؤکم ہے۔

دنیا میں منکی پاکس کے پھیلاو میں تیزی کا خدشہ ہے،ڈبلیو ایچ او

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کو صحتیابی تک نہ صرف اسپتال میں رکھا جائے گا بلکہ مریضوں سے رابطے میں آنے والے افراد کو 21 دن کا قرنطینہ کرنا لازمی ہو گا۔


متعلقہ خبریں