تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب


 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی اراکین کواستعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق  پی ٹی آئی کے اراکین کو 6 جون 2022 کو طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے تبایا کہ پی ٹی آئی مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے۔ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری ہے گا۔

اسمبلی میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسد عمر

ترجمان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں