پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق 8 جون کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق 10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر،فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے شروع ہو گا

12 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ،آصف یعقوب تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں