پنجاب میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ: 7 وزرا حلف اٹھائیں گے

حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

لاہور: صوبہ پنجاب کی کابینہ تشکیل دے کر اس کے اراکین سے فوری طور پر حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتائی ہے۔

پنجاب: بلیغ الرحمان نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہم نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابینہ میں شامل کیے جانے والے صوبائی وزرا سے آج ہی حلف لیا جائے گا۔ تشکیل دی جانے والی صوبائی کابینہ سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے صوبائی کابینہ کے پہلے مرحلے میں سات وزرا حلف اٹھائیں گے جن میں سردار اویس لغاری اور ملک احمد خان شامل ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے ہی مرحلے میں خواجہ سلمان رفیق اور حسن مرتضیٰ بھی حلف اٹھائیں گے۔ پی پی سے تعلق رکھنے والے حسن مرتضیٰ کابینہ میں سینئر وزیر کی حیثیت سے شامل کیے جائیں گے۔

ن لیگ کے امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز پیش کردی

واضح رہے کہ پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے بلیغ الرحمان نے کچھ دیر قبل ہی حلف اٹھایا ہے۔ ان سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حلف لیا ہے۔


متعلقہ خبریں