عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا کے پاس اسلحے کا اعتراف

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا کے پاس اسلحے کا اعتراف کر لیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار سے بچنے کیلئے دھرنا نہیں دیا، سو فیصد یقین تھا کہ گولی چلنی ہے، گولیاں چلتی تو ہماری طرف سے بھی لوگ تیار تھے، میں نے دیکھا ہمارے لوگوں نے بھی پستول رکھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوف تھا کہ اگلا قدم یہ ہے کہ یہاں انتشار ہو گا۔

عمران خان نے احتجاج کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے تحفظ ملا تو الگ، تحفظ نہ ملا تو دوسری حکمت عملی ہو گی۔

عمران خان اجازت دیں آئندہ لانگ مار چ میں فورس استعمال کروں گا، محمود خان

اس سے پہلے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کے کیسز کو خود مانیٹر کرے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کیسز کو مانیٹر نہیں کیا گیا تو جیلیں کھول کر چھوٹے چوروں کو رہا کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ  آزادی مارچ کے لیے سپریم کورٹ کی رولنگ کا انتظار کر رہے ہیں، عدالت عظمیٰ سے پروٹیکشن چاہتے ہیں، مارچ میں بغیر تیاری کے جاکر پھنس گئے ۔ا س باری ہم تیاری کرکے جائیں گے، یہ میرے لیے جہاد ہے کسی صورت امپورٹڈ، چوروں کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کا صحیح نام سسلین مافیا رکھا تھا ، یہ طاقتور کے بوٹ پالش کرتے ہیں کمزور پر ظلم کرتے ہیں، عوام پر وہ شیل برسائے گئے جو دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں