نیپرا نے بجلی 3 روپے 99 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

8 فروری کو بلا تعطل صارفین کو بجلی کی فراہمی کی جائے گی

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پرنیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

عوامی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، نیپرا اتھارٹی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، صارفین کوآئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔

نیپرا کے مطابق ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 3 روپے 99 پیسے بنتا ہے، مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت ایک روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

اطلاق ایک ماہ کے لیے ہو گا، ڈسکوز صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا، اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔


متعلقہ خبریں