یوکرین کے دارلحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانہ کھل گیا


یوکرین کے دارلحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانہ کھل گیا، جبکہ پاکستان کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کے لیے دوسری بار آج امداد روانہ کی گئی ہے۔


سی ون تھرٹی طیارہ کھانے کی اشیا،ادویات اور طبی سامان لیکر یوکرین روانہ ہوا ہے، امدادی سامان کا دوسرا جہاز 3جون کو ساڑھے 7 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین جائے گا۔

واضح رہے مارچ میں بھی پاکستان نے یوکرین جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد کے نور خان ہوائی اڈے سے 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا تھا۔  امدادی سامان میں جان بچانے والی ادویات، طبی آلات، رضائیاں، کمبل اور کھانے کی اشیا شامل تھیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مزید تفصیلات کے مطابق 15 ٹن وزنی امدادی سامان سی ون تھرٹی کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچایا گیا جہاں سے اسے یوکرین منتقل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں