نیپال طیارہ حادثہ:تمام ہلاک مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں


نیپال میں امدادی کارکنوں نے ہمالیہ میں تباہ ہونے والے طیارے سے تمام 22 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

حکام نے منگل کو بتایا کہ انہوں نے متاثرین کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ٹیموں نے طیارے کا بلیک باکس بھی حاصل کرلیا جسے بیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔

نجی کمپنی کا طیارہ نیپال کے ضلع موستانگ کے پہاڑپر گر کر تباہ ہوا تھا۔ اتوار کی صبح اس طیارے کا ٹریفک کنٹرول سینٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس امدادی مشن میں مقامی گائیڈز کے ساتھ ساتھ فوج اور پولیس کے ساٹھ اہلکار شریک تھے۔

ابھی تک اس طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ طیارے پر سولہ نیپالی شہریوں کے ساتھ ساتھ چار بھارتی اور دو جرمن شہری سوار تھے۔


متعلقہ خبریں