دوبارہ آئے تو ہم پھر روکیں گے، کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، عطا تارڑ


لاہور: پنجاب کے وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپ آئیں گے تو ہم آپ کو دوبارہ روکیں گے۔ عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تاہم ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے نہیں دیا جائے گا۔ عمران خان کو گرفتاری کا فوبیا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے خیبرپختونخو میں پناہ لیے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے نہیں دیں گے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے افسران کے خلاف پرچے کاٹنے کی درخواست دی گئی ہے۔ ہم جانتے ہیں آپ پھر لاؤ لشکر کے ساتھ واپس آئیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اور جو غیر قانونی فعل میں ملوث ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افسران اور اہلکاروں کے لیے بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے اور فرح خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ25 جون کوفردجرم کیلئے طلب

صوبائی وزیر نے کہا کہ 4 دن قبل رانا جبار کو ڈی جی اینٹی کرپشن تعینات کیا گیا ہے اور جہاں پر کرپشن ہوئی وہاں زیرو ٹالرینس ہو گی۔ ہمارے پاس کرپشن کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گھی اور چینی پر بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور قیمتوں کے حوالے سے وزیر اعلی ٰ پنجاب بڑا اعلان کریں گے۔ پنجاب کی ذمہ داری ہے دوسرے صوبوں کی بھی مدد کرے۔

صوبائی کابینہ کے قلمدانوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلمدانوں کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں