عمران خان جو کر رہے ہیں، فساد ہے، اس کو روکنا جہاد ہے، نیا ردالفساد لانچ کریں گے: مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا وطن اس وقت بہت مشکل میں ہے، ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر گیا ہے۔

اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے، ملک کو پچھلے کئی سالوں میں بہت زخم لگے ہیں، گزشتہ حکومت نے سوائے انتقام کے کچھ نہیں کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ حکومت ہمارے لئے سرنگیں بچھا کر گئی ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے پٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ملکی معیشت پرکاری ضرب لگائی گئی، یہ اتنالائق تھا کہ دوست ممالک کو دشمن کی صف میں پھینک دیا، عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے، اس کو روکنا جہاد ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ میں شامل لوگ مسلح تھے اس کا عمران خان نے بھی اعتراف کر لیا، جب سے لانگ مارچ ناکام ہوا عمران خان کے چہرےپر مایوسی ہے، جب آپ کے پاس اسلحہ تھا تو آپ کس نیت سے وفاق پر حملہ آور تھے۔

عمران خان اجازت دیں آئندہ لانگ مار چ میں فورس استعمال کروں گا، محمود خان

انہوں ںے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بیان دیا کہ صوبے کی فورس کو استعمال کروں گا، وزیراعلیٰ کے بیان کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، ایک شخص نے کرسی کی خاطر پختونوں کے بچوں کو بھگایا، جہاد تو ہر مسلمان پر فرض ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اپنے بچوں کو بھی بلواؤ اور جہادیوں کی فرنٹ لائن میں کھڑا کرو، ہم نیا ردا لفساد آپ کے خلاف لانچ کریں گے، عمران خان کی مسلح تحریک دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، اس مسلح جدوجہد کا مقصد کیا ہے؟

ن لیگ کے امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز پیش کردی

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے سیاسی جماعت کا نقاب اوڑھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسی جانے کی وجہ سے عمران خان کے سر پر بہت بری چوٹ لگی ہے، یہ کرسی واپس مانگ رہا ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے پاکستان کے پاس پیسے نہیں ہیں، شہباز شریف دن رات کوشش کررہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم ہو۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ سے درخواست کرتی ہوں کہ اس کی گندی سیاست کا حصہ نہ بنے، یہ عدلیہ میں ایک ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہا ہے، اسٹیبلشمٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو نمبر بند ہوگیا ہے، کل یہ عدلیہ سےاس طرح مخاطب تھے جیسےسپریم کورٹ کوحکم دے رہا ہو۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے استفسار کیا کہ کیا کبھی کسی نے جنگوں میں بھی درختوں کوآگ نہیں لگائی ہے؟
درخت لگانے کے دعوے کرتا تھا اور پورا اسلام آباد جلا دیا، جب اسلام آباد میں گرین بیلٹس جل رہا تھا تو میرا دل جل رہا تھا، پورے اسلام آباد میں آپ نے آگ لگا دی اس کے بعد کیا بچتا ہے؟

عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا کے پاس اسلحے کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہیں گے کہ ہم نے تو انقلاب لانا تھا لیکن سامنے رانا تھا، انقلاب بند راستوں کو کھول کر راستہ نکالنے سے آتا ہے، رانا ثنا اللہ تو تھا، رانا ثنااللہ تو رہے گا، رانا ثنا اللہ کا فرض ہے عوام کو فتنہ اور فساد سے بچائے۔


متعلقہ خبریں