ہوشیار: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا

گھی اور کوکنگ آئل

اسلام آباد: ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کا جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپر دستیاب مختلف برانڈز کے گھی کی قیمت فی کلو 555 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ

اسی طرح مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس

ہم نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں