عوامی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ

bikes

مختلف کمپنیوں کے موٹر سائیکلوں سے متعلق اہم خبر آگئی


ملک میں جاری مہنگائی کی لہر سے جہاں دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں عوامی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاپانی بائیک ہونڈا کے یکم جون سے مختلف ماڈلز میں قیمت میں تقریباً 9 ہزار روپے اضافہ کیا جارہا ہے۔ مئی کے پہلے ہفتے میں کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3 ہزار سے 8 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

ہونڈا سی ڈی سیونٹی 3 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 900 میں فروخت ہورہی ہے جبکہ سی ڈی سیونٹی ڈریم 4 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 500 میں فروخت ہورہی ہے۔

ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

5 ہزار روپے اضافے کے بعد ہونڈا سی جی 125 ایک لاکھ 68 ہزار 500 روپے پر پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹار آٹو موبائل لمیٹڈ کی جانب سے 5 جون سے 100 سے 150 سی سی تک موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 7 ہزار روپے اضافہ کیا جارہا ہے، 200 سی سی رکشہ لوڈر کی قیمت میں 10 ہزار روپے جبکہ آٹو رکشہ کی قیمت میں 7 ہزار روپے اضافہ کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں