جماعت الدعوۃ پر پابندی، حکومت سے 26 جون تک جواب طلب

جماعت الدعوہ پر پابندیاں، وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف متفرق  درخواستوں پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امین الدین خان نے حافظ  سعید کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جماعت الدعوۃ  ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ  چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے مگر حکومت نے امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں آ کر اس کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

درخواست گزار کا  کہنا ہے کہ کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام  ہے، عدالت عالیہ حکومت کو جماعت کی فلاحی سرگرمیاں بحال کرنے اورانہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کی  فلاحی سرگرمیوں  پر عائد پابندیوں پر26 جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت میں جواب جمع کرانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کے وکلا نے مہلت طلب کی تھی، عدالت  نے درخواست گزار کو تاحکم ثانی ناجائز تنگ اور ہراساں کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں