وزیر اعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت


وزیر اعظم  نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ کہا پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرے گا ۔ 

ترکی کے دورے پر موجود وزیراعظم شہبازشریف  نے پاک ترک بزنس فورم سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا۔

انہوں نے بعض ترک سرمایہ کاروں سے عدم تعاون پر معذرت بھی کی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے۔ وہ پاکستان آئیں، ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے۔پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرے گا ۔

ان کا کہنا ہےکہ پاکستان اورترکی کےدرمیان تاریخی تعلقات ہیں۔مختلف شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دیناچاہتےہیں۔ترکی نےصدرایردوان کی قیادت میں زبردست ترقی کی۔آج ترکی کی برآمدات 270ارب ڈالرسےبڑھ چکی ہیں۔ترکی نےاپنےانفراسٹرکچرکوبہت ترقی دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترک قوم اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتی۔ترکی نےزلزلےاورسیلاب میں پاکستان کی بھرپورمددکی۔ترکی نے لاہور میٹرو منصوبے کا ڈیزائن بغیر معاوضے کے فراہم کیا۔ پاکستان اورترکی کی دوستی لازوال ہے۔برصغیرکےمسلمانوں نےترکی کی جنگ آزادی کیلئےبھرپورتعاون کیا تھا۔


متعلقہ خبریں