سیکولر بھارت کے چہرے پر بد نما داغ، شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا


سیکولر بھارت کے چہرے پر ایک اور بد نما داغ، شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رام مندر کی سنگ بنیاد بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے رکھی، تقریب وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مندر کا پہلا سنگ بنیاد رکھنے کے دو سال بعد ہوئی۔


واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2020کو بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے مسجد کی زمین کو ہندوؤں کے حوالے کرتے ہوئے مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا، رام مندر 2024 میں ہونے والے اگلے پارلیمانی انتخابات سے پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 1992 میں مشتعل ہندو گروہ نے ایودھیا کی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد بدترین فسادات نے جنم لیا اور ہزارو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

بابری مسجد کو شہید کیے جانے کے بعد سے اس مقام کا کنٹرول سپریم کورٹ نے سنبھال لیا تھا۔


متعلقہ خبریں