وکلا اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم


لاہور: عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وکلا اور کارکنوں پر تشدد کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز کو مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثر عمر بودلہ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر فیصلہ سنایا کہ وکلا اور پارٹی کارکنان پر تشدد کے خلاف وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون رانا ثنا اللّه کے حکم پر پولیس نے معصوم شہریوں پر شدید تشدد کیا۔ اس لیے وزیر داخلہ کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے میں نیوٹرل ہوں، عمران خان

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں میں گرفتاریاں ہوئی تھیں اور اس دوران پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ اور تشدد بھی کیا گیا۔

عمران خان اسلام آباد پہنچنے کے بعد فوری واپس چلے گئے اور کہا کہ 6 روز بعد دوبارہ لانگ مارچ کروں گا۔


متعلقہ خبریں