اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائیگی، پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائیگی، پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے: عمران خان

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

بول ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے،  ملک دیوالیہ ہو گیا تو سب سے پہلے پاکستانی فوج پر اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہوا توپاکستان سے ایٹمی اثاثے لے لئے جائیں گے، ہماری ایٹمی صلاحیت چلی گئی تو پاکستان کے تین حصے ہو جائیں گے۔

عمران خان جو کر رہے ہیں، فساد ہے، اس کو روکنا جہاد ہے، نیا ردالفساد لانچ کریں گے: مریم نواز

عمران خان نے کہا کہ بھارت کے تھنک ٹینکس دیکھ لیں جنہوں نے پاکستان توڑنے کے پلان بنائے ہیں، اس وقت اگر صحیح فیصلے نہیں کئے گئے تو ملک خود کشی کی طرف جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دوبارہ واپس جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگراسمبلی میں واپس گئے تو اس کا مطلب مسلط کی گئی حکومت کی حمایت کرنا ہے۔

اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے میں نیوٹرل ہوں، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں وہ ہے حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، ضمانت پر رہاہونے والے شخص ہماری زندگی کا فیصلہ نہیں کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں